وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان

0

اسلام آباد/ملتان/کراچی(10اگست 2020ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کا اعلان وفاق المدارس لعربیہ پاکستان کے صدرشیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے10اگست 2020ء بروزپیر مرکزی دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان گارڈن ٹاؤن شیر روڈ ملتان میں کیا۔

سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر392908طلبہ و طالبات کا داخلہ موصول ہوا، جن میں سے369721نے شرکت کی۔329955پاس ہوئے اور39766نا کام ہوئے۔ کامیابی کا تناسب89.2 فیصد رہا۔درجہ کتب کے طلبہ و طالبات کی تعداد314647 تھی جس میں سے295621نے شرکت کی، ان شرکاء میں سے258761کامیاب اور36860ناکام ہوئے۔ درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد78261 تھی، جس میں سے74100نے شرکت کی، ان شرکاء میں 71194کامیاب اور2906ناکام ہوئے۔ درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام یہ ہیں:

طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم (ایم اے پارٹ2)میں جامعہ فاروقیہ کراچی کے عبدالقدیر نے ملکی سطح پر اول پوزیشن،جامعہ دارالعلوم کراچی کے انعام الحق اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ کراچی کے محمد احمد نے دوم پوزیشن جبکہ پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا اٹک کے نصیب اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالمیہ سال اول(ایم اے پارٹ1) میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ کراچی عبداللہ نے اول پوزیشن،جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد حماد قریشی نے دوم پوزیشن اور جامعہ دارالتقویٰ لاہور کے زید منصور نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ عالیہ سال دوم(بی اے پارٹ2) میں جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیر والہ خانیوال کے محمد نواز نے اول پوزیشن، جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے محمد عبدالرحمن جریر نے دوم پوزیشن اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ الفریدیہ اسلام آباد کے عبدالرحمن نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1)میں مدرسہ رحمت عالم نارتھ ناظم آباد کراچی کے محمد عمر نے اول پوزیشن، جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے عمار نے دوم پوزیشن اور مدرسہ عربیہ عبداللہ ابن عباس کوئٹہ کے عبدالمنان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ (ایف اے)میں جامعہ الہٰیہ لیاقت آباد کراچی کے محمد سحبان نے اول پوزیشن، جامعہ انوارالقرآن والعلوم نرشک مردان کے بلال احمد نے دوم پوزیشن اور دارالعلوم حرمزئی سیدان پشین کے عبدالحنان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے عبدالسبحان نے اول پوزیشن، اسی مدرسہ کے انیق اطہر اور احسن عبداللہ نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال ہی کے ذیشان احمد خان اور جامعہ آس اکیڈمی لاہور کے عثمان خان مہمند نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ متوسطہ(مڈل)میں مدرسہ قاسمیہ عربیہ چوک مور والا ساہیوال کے غلام فاروق نے اول پوزیشن، جامعہ عربیہ تدریس القرآن چمن قلعہ عبداللہ کے حافظ سردار ولی نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اشرفیہ امدادیہ میٹروول سائٹ کراچی کے عباس اور جامعہ عربیہ شمس المدارس غفور کالونی کوئٹہ کے عبدالرشید نے ملکی سطح پرسوم پوزیشن حاصل کی۔

دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ عمر فاروق فیڈرل بی ایریا کراچی کے محمد سلیم فاضلانی نے اول پوزیشن، مدرسہ تعلیم القرآن سکندرے ڈاگئی صوابی کے اصغر علی نے دوم پوزیشن اور دارالعلوم تعلیم القرآن باڑہ گیٹ پشاور کے زاہد خان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں مدرسہ علوم الرحمانیہ چکدرہ دیر کے اکبر سید نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عبداللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے سید عابد علی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تجوید للعلماء میں مدرسہ عربیہ مظاہرالعلوم حافظ آباد بنوں کے سیف اللہ خان نے اول پوزیشن، جامعہ عثمانیہ پشاور کے محمد ظہور نے دوم پوزیشن اور جامعۃ المنظور الاسلامیہ لاہور کے حافظ وصی الرحمن نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للحفاظ میں جامعہ خالد بن ولید وہاڑی کے سعید احمد، جامعہ ابوہریرہ میلسی وہاڑی کے محمد یعقوب، مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم چکیسر شانگلہ کے علیم اللہ، مدرسہ معارف القرآن لوند خوڑ مردان کے احسان اللہ اورمدرسہ امداد العلوم حقانیہ توتکے مٹہ سوات کے شوکت علی نے اول پوزیشن، مدرسہ سید احمد شہید ٹھاکرہ مانسہرہ کے سید عمران شاہ نے دوم پوزیشن جبکہ المدرسۃ الصولتیہ للتجوید والقرآت مٹہ سوات کے عبدالوہاب اور مدرسہ عربیہ مظاہر العلوم حافظ آباد بنوں کے محمد شاہد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ بنوریہ کراچی کی جویریہ نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ بنوریہ کی بریرہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ فاطمۃ الزہراء نوتھیہ جدید کی عذراء نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ سال اول میں جامعہ عثمانیہ پشاور کی معظمہ نے اول پوزیشن، جامعہ ام سلمیٰ للبنات رحمان کالونی ایبٹ آباد کی مریم بی بی نے دوم پوزیشن اور جامعہ عثمانیہ پشاور کی حمیرا شاہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ دوم بنات میں معہد الخلیل الاسلامی کراچی کی سیدہ مدیحہ اور جامعہ معارف الوحی للعلوم الاسلامیہ شکار پور کی مائرہ نے اول پوزیشن، معہد الخلیل الاسلامی کراچی کی مصباح نے دو م پوزیشن اور جامعہ حدیقۃ العلوم الاسلامیہ للبنات بغدادہ مردان کی حسینہ گل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالیہ سال اول بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی فاطمہ نے اول پوزیشن، جامعہ دارالتقویٰ لاہور کی ایمن نے دوم پوزیشن اور جامعہ ابن آدم عربیہ اسلامیہ لاہور کی علینا کوثر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ دوم بنات میں جامعۃ الصفہ سعید آباد کراچی کی حسینہ عزیز نے اول پوزیشن، جامعہ ام حبیبہ للبنات احسن آباد کراچی کی لائبہ شیمہ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ زینب للبنات نزد پی ای سی ایچ ایس کالج کراچی کی حرا اور جامعۃ العلوم للبنات حیات آباد پشاور کی سلمیٰ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ سال اول بنات میں جامعہ بنوریہ کراچی کی زینب نے اول، جامعہ تحفیظ القرآن الکریم للبنات بابو گڑھی پشاور کی حفصہ بی بی نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ عائشہ صدیقہ نودیہ بالا پشاور کی عائشہ اور جامعہ عربیہ شمس نور للبنات حیدر آباد کی عائشہ اقبال نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی۔

دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ سیدنا بلال محمد علی ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی کی عمارہ صدیقہ نے اول پوزیشن، جامعہ حفصہ انصاری کالونی کوٹ ادو مظفر گڑھ کی ام حبیبہ نے دوم پوزیشن اور معہد الشیخ زکریا دہلی کالونی کراچی کی منزہ ارشد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال اول میں مدرسہ عربیہ عثمانیہ سٹیلائیٹ ٹاؤن جھنگ کی تہمینہ کوثر نے اول پوزیشن، جامعۃ العلوم الاسلامیہ جوہر ٹاؤن لاہور کی حمیرا عبید نے دوم پوزیشن اور دارالعلوم اسلامیہ اضا خیل بالا نوشہرہ کی آمنہ نور نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تجوید للعالمات میں مدرسہ دارالقرآن مہر کالونی راولپنڈی کی اقراء نے اول پوزیشن، جامعہ اسلامیہ تعلیم البنات کوہی باڑہ خیبر ایجنسی کی طیبہ اور جامعہ حفصہ للبنات ملازئی ٹانک کی نازش گل نے دوم پوزیشن جبکہ دارالعلوم انوریہ للبنات رشید ٹاؤن پشاور کی نادیہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

صدر وفاق اورناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو شاندار اور بہترین قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات اور بالخصوص نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں وبائی صورت حال میں شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پر وقار انعقاد اور مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.