تحریک انصاف خار 2 کے کارکنان کا ہنگامی اجلاس

0

باجوڑ(باجوڑنیوز)  تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف بھائی چینہ کے صدر حاجی فضل حیات کے حجرہ میں منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف بھائی چینہ کے تمام سینئر ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی-اجلاس میں  ولی رحمان لوی سم ،حسن لالا لوی سم،سعید اللہ لوی سم،لعل سیدسمسی،جمال عبد الناصر زور بندر،حضرت یوسف دانش نائب صدر پی ایس ایف کے پی کے ،عظمت خان تنگی،عمرخان زور بندر،عبید خان قاضی غونڈی،بھائی چینہ سے تاج محمدجان،عمر محمد،سیدآمین جنرل سیکرٹری،محمد یونس جان،محمدریاض،محمدنظیر،محمدالیاس جان اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے ایم این اے گل دادخان اور ایم پی اے اجمل خان سے مطالبہ کیا کہ بشمول بھائی چینہ تمام ترقیاتی کام مقامی ساتھیوں کے مشاورت سے کیا جائے اور جو کام بغیرمشاورت سے کیا گیا ہیں۔ ان کو فورا منسوخ (کینسل ) کیا جائے بصورت دیگر ہم پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔اور یہ احتجاج ڈی چوک اسلام آباد تک پھیلا ینگے۔اور یہ ہم سب کا متفقہ فیصلہ ہیں-

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.