باجوڑ:پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے رہنما میاں جمال اکبر کا باجوڑ کے سیاست میں دبنگ انٹری۔ شنڈئی موڑ کے مقام پر تاریخ شمولیتی جلسہ ، سینکڑوں افراد دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اور جمال اکبر پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمال اکبر نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی کے نوجوان بہت باصلاحیت اور قابل ہیں لیکن ان کو نکھارنے اور آگے لیجانے میں بس تھوڑی سی معاونت درکار ہے۔ قبائل اور خاص کر باجوڑ ایجنسی کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں ایک ایک خاندان برسوں سے پارلیمانی سیٹوں پر قابض ہے اور ٹکٹ کے حصول کے وقت عوام کو دھوکے دیکر منتخب ہوجاتے ہیں لیکن پھر کبھی بھی عوام کا اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کی خبر لیتے ہیں اس علاقے کے تباہی میں انہیں جاگیرداروں اور خوانیں کا بڑا ہاتھ ہے۔ پی ٹی آئ اقتدار میں آکر ان مفاد پرستوں کا خاتمہ کرے گی۔میاں جمال اکبر نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نئے کارکنان کو مبارکباد دی۔
قبائل کے نوجوانوں میں زیادہ ٹیلنٹ دیکھ رہا ہوں۔ میاں جمال اکبر
You might also like