سابق گورنر انجنیئر شوکت اللہ کے فرزند نجیب اللہ خان نے کراچی میں قتل کیے جانے والے احمد شاہ کے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد احمد شاہ کے لواحقین اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احمد شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں لاہور میں قتل کیے جانے والے ضیا الرحمٰن اور اول خان کے قاتلوں گرفتار کیا جاچکا ہے اور اب احمد شاہ کے گرفتاری تک ہم ہر فورم پر احمد شاہ کے قاتلوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احمد شاہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائی۔
احمد شاہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے
You might also like