باجوڑایجنسی میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا

0

مادری زبانوں کا عالمی دن باجوڑ ایجنسی کی ادبی تنظیموں باجوڑ ادبی ٹولنہ اور باجوڑ ادبی کاروان کے متحدہ پلیٹ فارم سے منایا گیا۔۔ اس سلسلے میں واک کا انعقاد باجوڑ پریس کلب کے سامنے کیا گیا۔اس موقع پر معروف شعراء، قلمکاروں اور دانشوروں نے بھی اس دن کی مناسبت سے اور اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر اور ادیب باچا زادہ حیران، انورنگار ، ساحل تنہا ، عبدالحق درد ، اشنا باجوڑے ، فرمان اللہ فرمان شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ 21 فروری مادری زبانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے باجوڑ کے ادبی تنظمیں ہر سال اپنے مادری زبان پشتو کے ساتھ اظہار و عقیدت کے لیے یہ دن مناتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت مادری زبانوں کے ترویج کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشتو زبان کو خیبر پختونخوا اور فاٹا کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں بارہویں جماعت تک لازمی قرار دیا جائے۔ ممتاز ادیب اور ماہر تعلیم انورنگار نے کہا کہ حکومت ادبی تنظیموں کے اہمیت کو مدنظر رکھ کر ان کی مالی معاونت بھی کریں۔نوجوان رائٹر اور ادیب بینوا باجوڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومت دیگر اضلاع کی طرح یہاں کے مقامی کالجز میں بھی پشتو کلاسز کا اجرا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.