احسان الدین ، نقیب اللہ محسود ، آفتاب محسود اور احمدشاہ کے قتل کے خلاف نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریش کے جانب سے باجوڑ پریس کلب کے سامنے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

0

احسان الدین ، نقیب اللہ محسود ، آفتاب محسود اور احمدشاہ کے قتل کے خلاف نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریش کے جانب سے باجوڑ پریس کلب کے سامنے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ۔ گذشتہ دنوں ملک کے مختلف شہروں میں قتل کیے جانے پختون طلبہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف باجوڑ ایجنسی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری۔باجوڑ پریس کلب کے سامنے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریش کے اراکین نے مشترکہ احتجاجی مظاہرے کے دوران حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ اس موقع پر NYO باجوڑ کے مرکزی رہنما جاوید تندر ، سنیئرنائب صدر اسحاق ، عمر خطاب ، اظہرالدین اور عوامی نیشنل پارٹی تحصیل سلارزئی کے صدر ملک سبحان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مظاہرین کا حکومت سے ہر صورت میں قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ ورنہ احتجاجی مظاہروں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ
ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احمدشاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کریں اور اس میں تاخیری حربے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ مقررین نے خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ احسان الدین کے قاتلوں کی اب تک عدم گرفتاری خیبرپختونخوا حکومت کی ناکامی ہے۔ پختون نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ماورائے عدالت قتل پاکستان کی وحدت اور سالمیت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔
نیشنل یوتھ آرگنائزیش باجوڑ کے مرکزی رہنما جاوید تندر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین پشتون قوم کے زخموں پر مزید نمک نہ چھڑکیں ، اور ان کے جانب سے پشتون قوم کو گندگی کے ڈھیر کہنے کی بھی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور ہم باور کراتے ہیں کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے میں پشتون قوم کا نمایاں کردار ہیں۔ پچاس لاکھ پختون کراچی میں رہ رہے ہیں اور اس کے تعمیروترقی میں اپنی جان ومال لگا رہے ہیں لہذا پی پی پی اپنی ناکامی چھپانے کے لیے پختون قوم کی تذلیل سے گریز کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.