وائٹل پینٹ کے جانب سے باجوڑ ایجنسی کے ٹاپ کلاس ٹیم کو کِٹ کی فراہمی

0

وائٹل پینٹ کے جانب سے باجوڑ ایجنسی کے ٹاپ کلاس ٹیم کو کِٹ کی فراہمی
تفصیلات کے مطابق وائٹل پینٹ کے طرف سے پی سی بی کے زیراہتمام فضل محمود انٹر کلب چیمپن شپ میں باجوڑ ایجنسی کے طرف سے پہلی نمبر پر آنے والی عاجز کرکٹ کلب کے مکمل ٹیم کو وردی فراہم کی گئی۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب گذشتہ روز باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں قائم عاجز کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ جس میں عاجز کرکٹ کلب اور عاجز کرکٹ اکیڈمی کے تمام پلیئرز کے علاوہ وائٹل پینٹ خیبرپختونخوا کے سیل منیجر راحت زیور خان آفریدی ، ہارون خان ،محمود پینٹ باجوڑ کے مالک صدیق کان ، وحید اللہ ، عاجز کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ اظہارالحق عاجز ، منیجر ارشاد خان ، وحید خان ، داؤد خان ، سرفراز خان کوچ امیر اقبال بھی موجود تھے۔اس موقع پر وائٹل پینٹ کے سیل منیجر راحت زیور خان آفریدی نے عاجز کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں میں وردیاں تقسیم کی اور کھلاڑی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عاجز کرکٹ کلب اور عاجزکرکٹ اکیڈمی کو مکمل سپانسر کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔اور ساتھ ہی انہوں نے باجوڑ ایجنسی میں وائٹل پینٹ کے جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا بھی اعلان کیا جس کے لیے تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس موقع پر عاجز کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین اظہار الحق عاجز کے طرف سے راحت زیور آفریدی اور ہارون خان کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ جبکہ عاجز کرکٹ اکیڈمی کے تمام آفیشلز اور کھلاڑیوں نے وائٹل پینٹ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح تعاون جاری رکھیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.