حلقہ بندیوں کے تقسیم میں غلط طریقہ کار کو مسترد کرتے ہیں۔ سکندر زیب خان

0

ہم باجوڑ ایجنسی کیلئے تیسرے حلقے کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ لیکن حلقہ بندیوں کے تقسیم میں غلط طریقہ کار کو مسترد کرتے ہیں۔ سکندر زیب خان
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جانب سے گذشتہ روز باجوڑ ایجنسی کے لیے ایک حلقہ کے اضافے کے ساتھ نئی حلقہ بندیوں کا اعلان کیا۔ جس میں باجوڑایجنسی کے جغرفیائی لحاظ سے غلط تقسیم کار عمل میں لائی گئی ، جس کے خلاف آج تحریک انصاف باجوڑ کے زیر اہتمام باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر رہنما انورزیب خان کے فرزند سکندر زیب خان ، عبدالحق یار ، عبدالمنان ، خلیل ، ملک ریاض ، اسحاق ضیا سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔


سکندر زیب خان نے کہا کہ ہم باجوڑ ایجنسی کے آبادی کے لحاظ سے تیسرا حلقہ دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن مذکورہ حلقہ بندیوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں ، ماموند کے آدھے حصے کو سلارزئی اور اتمان خیل کے ساتھ ملانا اور ماندل کو کئی حصوں میں تقسیم کرنا دراصل ایک ہی اقوام کو کئ دھڑوں میں تقسیم کرنا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوراً حلقہ بندیوں کی اس تقسیم کو منسوخ کرکے سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کے رائے کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا جائے۔ بصورت دیگر ہمارا احتجاج تحریک اسلام آباد اور الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.