باجوڑ ، تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سکولز کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، والدین پر لازم ہے کہ دوران تعلیم اپنے بچوں پر کھڑی نظر رکھیں۔ نجیب اللہ خان
تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے پیراڈائز پبلک سکول میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان کے فرزند نجیب اللہ خان تھے۔ اس موقع پر آل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر بہادر سید ، پی ٹی آئی باجوڑ صدر ڈاکٹر خلیل الرحمان ، سکول پرنسپل محمد یونس جان ، محمد ارشاد ، خان لالا وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر نجیب اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے میدان میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار نہایت اہم ہے لیکن والدین پر لازم ہے کہ اپنے بچوں پر کھڑی نظر رکھیں ، ان کے ضروریات کا خیال رکھیں ، اور بچوں کے بارے میں ان کے اساتذہ سے مشورہ ضرور لیا کریں۔ آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑ کے صدر بہارد سید نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں والدین کے ان خدشات کا بھی ازالہ کیا کہ پرائیویٹ سکول محض ایک کاروبار نہیں بلکہ تعلیم کی میدان میں حکومت کے معاونت کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نجیب اللہ خان نے سکول کے لیے نقد 10 ہزار روپے کا اعلان کیا۔
والدین پر لازم ہے کہ دوران تعلیم اپنے بچوں پر کھڑی نظر رکھیں۔ نجیب اللہ خان
You might also like