باجوڑ ،تحریک انصاف ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

0

باجوڑ ،تحریک انصاف ٹورنامنٹ اختتام پذیر
باجوڑ ایجنسی کے تحصیل خار فرش گراؤنڈ پر جاری تحریک انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں بیس سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر نائب صدر محمد سلیم تھے۔ فائنل میچ بالولئی اور فرش کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ بالولئی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 78 رنز بنائے جواب میں فرش الیون 72 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی یوں بالولئ الیون نے فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ میچ کے اختتام پر خطاب کرتےہوئے پی ٹی آئی باجوڑ کے سنیئر نائب صدر محمد سلیم نے کہا کہ کھیل ہمارے جسمانی اور ذہنی نشونما کے لیے بہترین کردار ادا کرتے ہیں ، کھیلوں سے ہی نوجوان ڈرگز سے نجات پاتے ہیں ، تحریک انصاف روز اول سے ہی کھیلوں کے ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے نقد 5000 روپے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اقبال افغان ، زید ضدی ، حسین خان سلارزئی ، عباس شایان اور بلال شایان ، سعد اور عمران نے بھی خطاب کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.