فاٹاسپر لیگ سکینڈ ایڈیشن کی ٹرافی رونمائی کی تقریب

0

فاٹاسپر لیگ سکینڈ ایڈیشن کی ٹرافی رونمائی کی تقریب
فاٹا سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کے تقریب ٹرافی رونمائی جمرود شاہ کس میں ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی و سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی، پولیٹیکل تحصیلدار شاہ وزیر، سابق ایم این اےمنیر اورگزئی،ایف ایس ایل کے چئیرمین ملک الحاج تیمور آفریدی، سیکرٹری ایف ایس ایل محمد ابراہیم خان،حاجی عبدالروف،شبیر عالم ، باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل کے علاوہ 24 ٹیموں کے کپتانوں ،مالکان اور قبائیلی مشران کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوانوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ممبر قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل آفریدی،الحاج تیمور آفریدی نے دیگر شرکاء کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے ونر ٹرافی سے پردہ اٹھاکر رونمائی کی جبکہ شرکاء نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر و سلیفیاں بنائے۔تقریب سے ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے ظاہر ہوا کہ قبائیلی عوام امن و کھیلوں کے دل دادہ ہے اس لیے قبائیلی عوام اس ایف ایس ایل کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ دنیا کو پیغام ملے کہ قبائیلی عوام دہشت گرد نہیں بلکہ پر امن ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ صرف جمرود میں نہیں بلکہ پورے قبائیلی علاقوں میں کھیلا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد شورش سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو خوشی کے کچھ لمحات مہیا کرنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.