باجوڑ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کا بینہ نے حلف لے لیا

0

باجوڑ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کا بینہ نے حلف لے لیا ۔
کنٹریکٹر ایسوسی ایشن باجوڑ کے نومنتخب کابینہ کی حلف برادری کی تقریب سول کالونی خار میں منعقد ہوا ۔ جس کے مہمان سینیٹر ہدایت اللہ خان تھے ۔ کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن باجوڑ کے نومنتخب کابینہ سے ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ انوارالحق نے حلف لیا۔ اس موقع پر آل باجوڑ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت قبائلی عمائدین ، سیاسی پارٹیوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ بعداز حلف ٹھکیدار برادری سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہاکہ سب سے پہلے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ایمانداری کے ساتھ ادا کرینگے ۔علاقے کی تعمیر و ترقی کا ضامن بھی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ہے ۔آپ لوگ ایمانداری کے ساتھ کام کرکے بھر وقت منصوبے مکمل کرینگے تو علاقے میں ترقی ہوگی ۔ آپ لوگ منصوبے ٹائم پر مکمل نہیں کریں گے تو علاقے میں ترقی کا عمل جمود کا شکار ہوگا ۔ آپ لوگوں کو جو بھی ٹھیکے ملیں وہ سرکاری ہو یا نجی خلوص اور ایماندار کے ساتھ پایہ تکمیل پہنچائے تو علاقہ خوش حالی کی طرف گامزن ہوگا کسی بھی علاقے کی تعمیرو ترقی کا انحصار کنٹریکٹرز پر ہی منحصر ہے اس لئے معاشرے میں کنٹر یکٹرز کو اہمیت حاصل ہے ۔ آپ لوگ ایمانداری سے کام کریں گے تو علاقے میں ترقی ہوگی یہ تب ممکن ہوگا جب آپ لوگ تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر میرٹ پر ٹھیکے تقسیم کریں گے آپ لوگوں کو باجوڑایجنسی کی تعمیرو ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انوارالحق نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ نومنتخب کابینہ کے آنے سے ایک نیا باب کا آغاز ہوگا ۔میں پھر سے کہناچاہو نگا کہ آپ سب زاتی مفادات سے بالاتر ہوکر علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کرداد ادا کریں گے ۔ اے پی اے انوارالحق نے مزید کہاکہ ہم لوگ آج یہاں پر ہے تو کل کہی اور ہونگے لیکن یہ علاقہ تمہارا ہے آپ نے پوری زندگی یہاں پر گزارنی ہے لہذا دل لگاکر کام کریں تاکہ آپ اور آپ کے بچوں کا مستقبل روشن ہو سکیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.