غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والے ہوٹلوں پر چھاپے، ہوٹل مالکان کی گرفتاریاں اور بھاری جرمانے عائد
اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد عارف خان یوسفزئ کی خصوصی ہدایت پر پولیٹیکل تحصیلدار خار عجم خان نے ایجنسی ہیڈکواٹر ہسپتال خار کے سامنے قائم پرائیویٹ ہوٹلوں پر چھاپوں کے دوران کچھ غیرمعیاری کھانے فروخت کرنے والے ہوٹل مالکان میں سے کچھ کو گرفتار کرلیا جبکہ کچھ مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے ہیں۔ پولیٹیکل تحصیلدار خار عجم خان نے عوامی شکایات اور پولیٹیکل ایجنٹ انجنیئر عامر خٹک اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عارف خان یوسفزئ کی خصوصی ہدایت پر مختلف ہوٹلوں میں غیرمعیاری کھانوں کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ہوٹل مالکان پر جرمانے عائد کئے۔
چند ہوٹلوں کے فریزوں میں کئی ہفتوں کے جمع شدہ چیزیں براآمد کی گئی ، چھاپے کے دوران ناقابل استعمال اور مضر صحت جمع شدہ اشیا کے تلف کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ۔اس موقع پر انہوں نے ہوٹل مالکان کو خبردار کیا کہ وہ اپنے ہوٹلوں میں صفائی یقینی بناتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے صارفین کو ریلیف فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا لہذا ہوٹل مالکان اپنا قبلہ درست کرلیں۔
غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والے ہوٹلوں پر چھاپے
You might also like