باجوڑایجنسی خار بازار میں صفائی مہم کا آغاز ،بازار میں صفائی کاجائزہ لینے کے لیے پولیٹیکل تحصیلدار عجم خان کا دورہ
باجوڑ ایجنسی کے مرکزی بازار و تجارتی مرکز خار میں گذشتہ ایک سال سے میونسپل کمیٹی کے ممبران کے تنخواہیں بند ہونے کے وجہ سے صفائی کا بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا ۔ عوام کے بار بارمطالبہ پر پولیٹیکل ایجنٹ انجنیئر عامر خٹک کے ہدایت پر میونسپل کمیٹی اراکین اور تاجربرادری کچرا اٹھانے کا کام شروع کردیا ہے۔ صفائی کا جائزہ لینے کے لیے پولیٹیکل تحصیلدار خار عجم خان نے بازار کے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تاجربرادری خار بازار کے صدر حاجی خان بہادر سمیت دیگر تاجر موجود تھے ۔ اس موقع پر پولیٹیکل تحصیلدار خار عجم خان نے کہا کہ بازارمیں پھیلی گندگی کے خلاف بھرپور ایکشن لیں گے اور جو تاجر صفائی میں سستی سے کام لے رہے ہیں ان کو وراننگ دیتے ہیں کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں ، اس موقع پر انہوں نے نکاسی آب کے لیے بہتر انتظامات اور صفائی کے لیے سخت ہدایات جاری کیے۔
بازار میں صفائی کاجائزہ لینے کے لیے پولیٹیکل تحصیلدار عجم خان کا دورہ
You might also like