بہترین تعلیم کا حصول ہی روشن مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہے۔ ملک خالد خان

0

باجوڑایجنسی تحصیل ماموند کے گاؤں مینہ میں شاہین ایجوکیشن اکیڈمی یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما ملک خالد خان تھے۔ اس موقع پر آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑ کے صدر بہادر سید ، پروفیسر عبدالرقیب سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملک خالد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین روشن مستقبل کے لیے تعلیم کی علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، روشن مستقبل کے لیے والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ انشاء اللہ تحصیل ماموند میں جتنے یتیم بچے ہیں اور غربت کے وجہ سے سکول نہیں جاسکتے ہیں تو میں ان کے سکول فیس،کتب اور یونیفارم کے پیسے اپنے جیب سے ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر بہادر سید نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیم ادارے کو کاروبار کانام دینا علم دشمنی کے مترادف ہیں سرکاری سکولوں کے ساتھ پرائیویٹ تعلیم ادارے ملک میں علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ مہمان خصوصی نے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.