تحریک انصاف جھنڈے تلے ملک وعلاقائی ترقی کاعزم کر رکھا ہے ۔قبائلی پسماندگی کو دور کرکے علاقے میں تعلیم اور صحت کو فروغ دیں گے ۔منظور پشتون کے عزائم کے نفی کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف باجوڑ کے رہنماء میاں جمال اکبر نے ایک اخباری بیان میں کیا ۔اُ نہوں کہا کہ پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا ۔دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے بیرونی ممالک میں بینک بیلنس منتقل کر دئیے ہیں ۔عمران خان پاکستان کا تقدیر بدلنے جا رہے ہیں ۔خارجہ پالیسی ملک کی ترقی کے عین مطابق ہو گی ۔اگر موقع ملا تو باجوڑ کو ایک ماڈل ایجنسی بنائیں گے ۔اُ نہوں نے کہا کہ ملک کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں قبائلی عوام نے دی ہے ۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ،کہ قبائلی عوام کی ان قربانیوں کو نظر انداز کئے جا تے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل قومیت کے طرف لے جانا ملک کے لئے بہت نقصان دہ ہے ۔ہم سب سے پہلے مسلمان پھر پاکستانی اور پھر پختون ہیں ۔بیرونی ممالک پاکستا ن کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ۔اُنہوں نے پختو قوم سے مطالبہ کیا کہ ہم سب پاکستانی ہیں چاہے وہ پنجابی ہو سندھی ہو بلوچی یا پختون ہو ۔سب بھائی بھائی ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ راؤانور قاتل ہے ان کو سزا دینی چاہیے ۔اُنہوں نے قبائیلی عوام سے مطالبہ کیا۔کہ تحریک انصاف کا ساتھ دیکر پختون اور اسلام پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کریں ۔