باجوڑفٹ بال چیمپئن ینگ سٹار خار نے جیت لی

0

باجوڑفٹ بال چیمپئن ینگ سٹار خار نے جیت لی
تفصیلات کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل خار کے پلنگ گراؤنڈ پر جاری فٹ بال چیمپئن شپ ینگ سٹار خار نے پلنٹی کک پر باجوڑ سٹار کے ٹیم کو 4-3 سے شکست دی۔ یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 24 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ میں باجوڑ سٹار اور ینگ سٹار خار نے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں دونوں ہاف بغیر گول کے برابر رہے ۔ آخر میں پلنٹی کک پر میچ کا فیصلہ ہوااور ینگ سٹار خار نے باجوڑ سٹار کو 4-3سے شکست دیدی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی باجوڑ کے ممبر مشاورتی کونسل سراج الدین خان کے فرزند اور باجوڑ سٹار کرکٹ ٹیم کے چیئرمین عابد خان تھے۔ انہوں نے ونر ٹیم کے لیے نقد دس ہزار ، رنراپ ٹیم کے لیے پانچ ہزار اور آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے دس ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عابد خان نے کہا کہ ہمارے خاندان کی یہ دیرینہ خواہش ہے کہ باجوڑایجنسی میں امن ، کھیل اور تعلیم سمیت تمام شعبوں کیلئے اپنے محدود وسائل بروئے کار لائے انشاء اللہ ہم باجوڑایجنسی کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہر موقع پر ہماری معاونت حاضر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہمارا مقصد صرف باجوڑ ایجنسی کے عوام کی خدمت کرنا ہے۔ عابد خان نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد سراج الدین خان کے جانب سے باجوڑایجنسی میں بڑا سپورٹس گالا بھی منعقد کیا جائے گا جس میں باجوڑایجنسی کے تمام کھیلوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عزت یوسف ، حیات یوسفزئی اور باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہارالحق عاجز ، لیاقت خلجی ، یعقوب کاکا اور حبیب بابو بھی موجود تھے۔ حبیب کو مین آف دی میچ جبکہ عمرواحد کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.