عنایت کلے میں پیپلز پارٹی کا گرینڈ ورکر کنونشن کا انعقاد

0

عنایت کلے میں پیپلز پارٹی کا گرینڈ ورکر کنونشن کا انعقاد
پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے گرینڈ ورکر کا کنونشن کا نعقاد چیف آف عنایت کلے انیس خان کے حجرے میں ہوا۔ جس میں پیپلز پارٹی باجوڑ کے مرکزی قائدین کے علاوہ ہزاروں کے تعداد میں جیالوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سنیئر صوبائی نائب صدر اخونزادہ چٹان، انیس خان، شہاب الدین شہاب، ملک عالم زیب، ملک جاویدعلی، خانزیب سلارزئی، حسیب سلارزئی، شاہ سوار مہمند اور دیگر نے خطاب کیا۔
سید اخونزادہ چٹان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریبوں کے محافظ اور مجبوری ہیں، پیپلزپارٹی وفاق اور غریبوں کیلییضروری ہے، فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کیا، پاکستان پیپلز پارٹی ہی نے قبائلی عوام کو حق رائے دہی کے نعمت سے نوازا۔ سید اخونزادہ چٹان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر تنقید کے نشتر چلائے. ان کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں بیوقوف لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت ہے یہ ہزاروں کارکنان کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھٹو کی محبت عوام کی دلوں میں رچ بس گئی ہے اور نکلی نہیں۔ اس موقع پر کارکنان کا جوش اور ولولہ دیدنی تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.