خادم الخلق فاؤنڈیشن نے پندرہ پوزیشن ہولڈرز طلباء کو اعزازت سے نوازا۔

0

خادم الخلق فاؤنڈیشن نے پندرہ پوزیشن ہولڈرز طلباء کو اعزازت سے نوازا۔ فاٹا میں کا م کرنیوالی سول سوسائٹی آرگنائزیشن خادم الخلق فاؤنڈیشن تعلیم کے فروغ ، نوجوانوں کے بہتری اور امن کیلئے کوشاں ہیں ۔ گزشتہ روز خادم الخلق فاؤنڈیشن نے خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں حراء ہائی سکول کے 15پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر مرزا محمد آفریدی تھے ۔ اس موقع پر ایجنسی ایجوکیشن آفیسر خیبر ایجنسی جدو ن وزیر اور چیئرمین خادم الخلق فاؤنڈیشن فاروق آفریدی بھی موجودتھے ۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ تعلیم کے فرو غ کیلئے کوشاں ہے کیونکہ تعلیم کسی بھی ملک وقوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جب تک ہم معیار تعلیم کو یقینی نہیں بنائیں گے تو اُس وقت تک دوسرے اقوام کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ اس موقع پر سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے پندرہ غریب طلباء کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنیکا اعلان کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایجنسی ایجوکیشن آفیسر خیبر ایجنسی جدون وزیر نے کہا کہ شرح خواندگی کو بڑھانے کیلئے والدین، سول سوسائٹی ،حکومتی اداروں اورہم سب کو کردارادا کرنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خادم الخلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین فاروق آفریدی نے کہا کہ تعلیم کا کوئی متبادل نہیں ہے اور ہمارا معاشرہ معیار ی تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ صرف تعلیم کے حصول سے ہمارے تمام بنیادی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ فاروق آفریدی نے مزید کہا کہ خادم الخلق فاؤنڈیشن خیبر ایجنسی کے370غریب اور ضرورت مند طلباء کو معیارتعلیم فراہم کررہاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.