سابقہ ممبر قومی شہاب الدین خان باجوڑ پہنچنے پر شاندار استقبال

0

ایف سی آر کے خاتمے کے بعدفخر قبائل سابقہ ممبر قومی شہاب الدین خان باجوڑ پہنچنے پر شاندار استقبال ، پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئی ، ہار پہنائے گئے ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ استقبال کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اورعظیم الشان ریلی میں ان کو آبائی علاقے پشت پہنچایا گیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ایف سی آر سے چھٹکارہ حاصل کیا، انہوں کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ جب تک ایف سی آر ختم نہیں کرسکا اس وقت تک میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔ میں نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا الحمداللہ ایمانداری کے ساتھ پورا کیا اور مجھے فخر ہے کہ ایف سی آر جیسے کالے قانون سے ہم اور پورا فاٹا آزاد ہوگیا۔ سابقہ ممبر قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے شاندار اور پُرتپاک استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ممبر قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے باجوڑ کے تمام عوام اور صحافی حضرات کا بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.