قومی اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی قبائلی علاقوں میں کرائے جائیں۔الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر قبائلی علاقوں میں صوبائی الیکشن کرائیں۔ان خیالات کا باجوڑ کا اظہارباجوڑ کے سینیٹر ہدایت اللہ خان نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ اگراگلے سال صوبائی الیکشن ہوگا تو صوبے اور وفاق میں بننے والی نئی حکومتیں اس پرا ثرانداز ہونگی اور الیکشن کے شفافیت پر سوالات اٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے احساس محرومی ختم کی جائے ۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی عوام کا بھی صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا حق ہے۔ قومی اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ دیئے جانے سے قبائلیوں کے احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا۔ اپنے حق کے حصول کیلئے بھرپور احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن اس بار جنرل الیکشن کے ساتھ نہیں کرائی جاتی تو اگلے بارصوبے کا منتخب وزیراعلیٰ اس میں روکاؤٹ بن سکتا ہے اور دیگر کئی مسائل پیدا ہوسکتا ہے الیکشن کمیشن اس الیکشن کو تھوڑا مؤخر کرکے ساتھ میں صوبائی الیکشن کرائے جائیں تاکہ احساس محرومی اور تکالیف کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
قومی اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے انتخابات بھی قبائلی علاقوں میں کرائے جائیں
You might also like