انشاء اللہ اس بار منتخب ہوکر قوم کو گورنر سے بھی بڑا عہدہ دونگا۔ انجنیئر شوکت اللہ خان

0

برنگ کے مختلف اقوام کا آزاد امیدوار شوکت اللہ خان کے حمایت کااعلان
آزاد امیدواراور سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ خان نے گزشتہ روز باجوڑایجنسی کے دورافتادہ تحصیل برنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیاا ور وہاں پر الیکشن مہم کے سلسلے میں اجتماعات سے خطاب کیا۔ دورے کے موقع پر مختلف مقامات پر قوم کے مشران اور لوگوں نے انجینئرشوکت اللہ خان کا زبردست استقبال کیا۔ شیر توت،میمولہ اور دیگر مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے قومی مشران ملک لعل سید، ملک زینور، ملک نور سلیم اور دیگر مقررین نے کہا کہ برنگ میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ شوکت اللہ خان اور ان کے خاندان کے مرہون منت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برنگ قوم نے اس بار فیصلہ کیاہے کہ 25جولائی کو شوکت اللہ خان کو کامیاب کرایا جائیگا کیونکہ دیگر ایم این ایز نے ہمیشہ ہمیں دھوکہ دیا ہیں۔برنگ قوم کے مشران نے کہا کہ شوکت اللہ خان کا برنگ حلقہ نہیں تھا مگر جب ایم این اے تھا تو انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبے برنگ میں کروائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شوکت اللہ خان نے شاندار استقبال پر برنگ قوم کے مشران اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے ہمیشہ قوم کو عزت دیا ہے اور انشاء اللہ اس بار منتخب ہوکر قوم کو گورنر سے بھی بڑا عہدہ دونگا۔ انہوں نے کہا کہ میں اگر ایم این اے ہوں یا نہیں لیکن قوم کے ترقی کیلئے کام کرتارہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن آتے ہی امیدواروں نے سبز باغ دکھانا شروع کردئیے ہیں لہذا عوام اُن کے چالوسے ہوشیار رہیں۔ انھوں نے کہا کہ منتخب ہوکر برنگ میں مزید ترقیاتی منصوبے منظور کریں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.