باجوڑمیں الیکشن کمپین کے دوران سابقہ ایم این ایز کھلے عام سولرز اور ٹرانسفارمرز تقسیم کرکے ووٹر ک ضمیر خریدنے میں ملوث ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی ائی حلقہ این اے 41کے نامزد امیدوار گل ظفر خان نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ایم این ایز پر الزام لگایا کہ سینکڑوں کی تعداد میں سولرشیشے اور ٹرانسفارمرز اپنے ایجنٹوں کے ذریعے تقسیم کررہے ہے اور ایجنسی الیکشن کمشنر اور ڈی آر او نے چپ سادہ لی ہے اس موقع پر پی ٹی ائی کے رہنما محمد سلیم ، ڈاکٹر ضیاء ، نیک رحمٰن اور دیگر کارکن بھی انکے ہمراہ تھے انہون کہا کہ سابقہ ایم این ایز کی ایما پر پی ٹی ائی کے جھنڈے اکھاڑ کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایکشن نہ لیا گیا تو ہم بائی فورس انکے ایجنٹوں کو پکڑکر بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ منتخب ہوکر سابق ایم این ایز شوکت اللہ خان،اخونزادہ چٹان،شہاب الدین خان سے باجوڑ کے عوام کی پائی پائی لیکر دم لونگا۔گل ظفر خان باغی نے کہا آگر عوام نے مجھے منتخب کیا تو اپنے ترقیاتی کاموں کا آغاز سابقہ ادوار میں محروم رکھے گئے اپر سلارزئی اور اپر ماموند کے علاقوں سے کرونگا جہاں آج بھی زندگی کی سہولیات ناپید ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں سنیئر قیادت ایک فلیٹ فارم پر متحد ہوکر الیکشن کمپین چلا رہی ہے۔