تحصیل خار کے علاقے مٹو شاہ گئی جنت شاہ سے تعلق رکھنے والے رزمک کیڈٹ کالج کے طالب علم شبیر احمد ولد نور محمد نے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے 1036 نمبرات لیکر اپنے کلاس میں پہلی کالج میں چھٹی اور باجوڑکے سطح پر اولین پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ میٹرک کے امتحانات میں باجوڑ کے جانب سے ملاکنڈ بورڈ میں سب سے زیادہ 1027نمبر حاصل کیے گئے ہے جبکہ شبیراحمد نے 1036 حاصل کیے ہیں۔ شبیر احمد نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کا ثمرہ قرار دیا۔ شبیر احمد کے والد ایک غریب سکول ٹیچر ہیں انہوں نے اپنے بیٹے کے نمایاں کامیابی باجوڑ کی کامیابی اور باجوڑ کیلئے باعث عزت قرار دیا اور شبیراحمد کی کامیابی کیلئے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کی۔