وہ لوگ آج ہمیں طعنے دے رہے ہیں جنہوں نے پختونوں کے قاتل راؤ انور کو پناہ دی ، یہاں اس کی شاہی مہمان نوازی کی ، الحمداللہ ہم نے ہر دور میں باجوڑ کے عوام کی دل کھول کر بغیر کسی لالچ کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر ہدایت اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف ارنگ کے ناراض گروپ کے جانب سے تحصیل ارنگ علاقہ نارنج میں منعقدہ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پی ٹی آئی باجوڑ کے سینیئر نائب صدر جلال الدین خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سینکڑوں افراد نے سینیٹر ہدایت اللہ خان کے بھائی آزاد امیدوار انجنیئر شوکت اللہ خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اور آنے والے الیکشن میں شوکت اللہ خان کو ووٹ دینے کا عہد کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ باجوڑ میں وہ لوگ ہمیں ترقیاتی کام نہ کرنے کے طعنے دے رہے ہیں جس نے پختونوں کے قاتل اور نقیب اللہ محسود شہید کے قاتل کو پناہ دی اور اپنے گھر میں رکھا۔ پختون قوم کبھی بھی ایسے ظالموں کو معاف نہیں کرے گی۔ اور آنے والے الیکشن میں ایسے لوگوں کو بھرپور طریقے سے مسترد کردیگی۔
وہ لوگ آج ہمیں طعنے دے رہے ہیں جنہوں نے پختونوں کے قاتل راؤ انور کو پناہ دی۔ سینیٹر ہدایت اللہ
You might also like