شہاب الدین خان کے الیکشن ٹیم کاپاک افغان سرحدی علاقہ ماموند منڑو زنگل کا دورہ

0

حلقہ این اے41، فاٹا اصلاحات تحریک کے امیدوار شہاب الدین خان کے الیکشن ٹیم کاپاک افغان سرحدی علاقہ ماموند منڑو زنگل کا دورہ۔ نظام الدین خان، ملک ریاض، ملک مثل خان اورکزئی کا الیکشن کمپین کا دورہ، علاقائی ملکان ملک سرور ملک خانزادہ اور ملک وزیر، چنئے حاجی،ملک سہیل سے ملاقاتیں۔ منڑو زنگل میں علاقائی مشران سے خطاب کرتے ہوئے نظام الدین خان نے کہا کہ پہلے آپ لوگوں نے سیاستدان نہیں بلکہ کاروباری شخصیات کو ووٹ دیا تھا اور کاروباری لوگوں وہاں جاتے تھے جہاں ان کا فائدہ ہوں عوام کے فائدہ کے کام وہ لوگ کبھی نہیں کرتے، آپ اس بار کھرے سیاستدانوں کو ووٹ دیں تاکہ آپ کی خدمت آپ کے گھر کے دہلیز پر ممکن ہوسکے۔ علاقائی مشران نے اپنے اپنے گاؤں سمیت شہاب الدین خان کے حمایت کا اعلان کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.