ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ الیکشن کے دن سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ چوکس ہے۔ باجوڑ میں کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے اور امیدوار جہاں بھی چاہے جاسکتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ جلسہ اور اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو پہلے سے آگاہ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صدر مقام خار میں الیکشن کے سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل رحمان قادر،ریٹرننگ آفیسر این اے41عارف خان یوسفزئی، ریٹرننگ آفیسر این اے40انورالحق، ضلع الیکشن کمشنر پرویز اقبال،سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے دیگر حکا م اور الیکشن میں حصہ لینے والے حلقہ این اے41اور حلقہ این اے40کے امیدواران سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماء بھی موجودتھے۔ اجلاس میں ضلع باجوڑمیں پر امن ، غیر جانبدار اور صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بحث کیاگیا ۔ اجلاس میں الیکشن کے دن سکیورٹی انتظامات پربھی بات کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع باجوڑکے ڈپٹی کمشنر (ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر) انجینئر عامر خٹک نے کہاکہ انتظامیہ باجوڑ میں پرامن، ازادانہ صاف اور شفاف انتخابا ت کے انعقاد ممکن بنانے کے لیے تمام وسائل برو ئے کارلارہی ہیں انھوں نے کہاکہ انتظامیہ مکمل طور پر غیر جابندار ہے ۔ انھوں نے کہاکہ انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ انتخابات کے پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنائے جائے۔ انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور امیدواروں سے کہاکہ وہ باجوڑ میں پرامن اور صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائے ۔ انھوں نے کہاکہ باجوڑ میں کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے اور امیدوار جہاں بھی چاہے جاسکتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ جلسہ اور اجتماعات کے انعقاد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو پہلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ سیکورٹی انتظامات بروقت کیے جائیں۔ اجلاس میں تمام امیدواروں نے عہد کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
باجوڑ میں جلسے کیلئے پیشگی اطلاع ضروری ہے۔ انجنیئر عامر خٹک
You might also like