غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کرانا ضروری ہے۔ سید اخونزادہ چٹان
پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کا الیکشن کمپین زور وشور سے جاری ، گذشتہ روز پیپلز پارٹی باجوڑ کا گرینڈ شمولیتی جلسہ تحصیل سلازئی کے علاقے باٹوار میں منعقد ہوا۔ جس میں سینکڑوں کے تعدا د میں جیالوں نے شرکت کی۔ شمولیتی جلسے سے نامزد امیدوار سید اخونزادہ چٹان اور سنیئر رہنما محمد انیس خان نے خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید اخونزادہ چٹان نے کہا کہ ملک کے غریب طبقے کی فلاح پاکستان پیپلز پارٹی کے حکومت میں ہے جو غریبوں کو ریلیف دیتی ہے۔ لہذا اس الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار وں کا کامیاب کرانا ضروری ہے تاکہ غریبوں کی دن بدل سکیں۔علاقے کے عوام نے سید اخونزادہ چٹان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب کرانا ضروری ہے۔ سید اخونزادہ چٹان
You might also like