باجوڑ کے عوام کو اندھیروں میں رکھنے والے افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ گلداد خان

0

باجوڑ کے عوام کو اندھیروں میں رکھنے والے افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، گذشتہ تیس سالوں کے دوران ہر امیدوار نے برنگ کے عوام کو سبز باغات دکھائے لیکن جیت کر کبھی اس علاقے کا حال تک نہیں پوچھا ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی باجوڑ کے نامزد امیدوار گل داد خان نے برنگ میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلسے میں شرکاء کی کثرت کے پیش نظر کرسیاں کم پڑ گئی۔ جلسے سے پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن ، انور زیب خان ، محمد سلیم ،جمعہ سید، معمبر خان ، اخترگل ، شاہ ولی خان ، محمد ایوب، ڈاکٹر ایوب ، اسداللہ خان خلجی نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ برنگ میں تعلیم ، صحت ، پانی اوردیگر ضروریات زندگی کی قلت کے باعث یہاں سے لوگ دوسروں علاقوں کو منتقل ہونا شروع ہوگئے لیکن منتخب نمائندوں نے کبھی انکا حال تک نہیں پہنچا، تحریک انصاف حکومت میں آکر ان لوٹیروں کا احتساب کرے گی اور برنگ کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلوائی گی۔ علاقے کے ہزاروں افراد نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار گل داد خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آنے والے الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.