جمعیت علماء اسلام کا الیکشن کمپین زور و شور سے جاری۔ گذشتہ روز صادق آباد پھاٹک میں این اے 40 سے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار الحاج سید بادشاہ کے حمایت میں ایک شمولیتی جلسہ منعقد ہوا۔جلسے سے حاجی سید بادشاہ، حاجی اکبرجان ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ علاقے کے لوگوں نے حاجی سید بادشاہ صاحب کے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اور وعدہ کیا کہ انشائاللہ 25جولائی کو چائے دانی پر مہر لگائیں گے۔جبکہ گذشتہ روز باجوڑ میں رہائش پذیر اقلیتی برادری کے ایک وفد نے جمعیت علمائے اسلام حلقہ این اے 40 کے نامزد امیدوار حاجی سید بادشاہ کیساتھ ملاقات کی۔ اقلیتی برادری کے مشران نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ملک میں وہ واحد جماعت ہیں جو اقلیتوں کے جائز حقوق کے محافظ ہیں لہذا ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے والے الیکشن میں حاجی سید بادشاہ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ حاجی سید بادشاہ نے اقلیتی برادری کے مسائل کیلئے حل کی یقین دہانی کرائی۔