ضلع باجوڑ تحصیل سلارزئی بالم خار میں فاٹا اصلاحات تحریک کا جلسہ جس میں سینکڑوں افراد نے شہاب الدین خان کے حمایت کا اعلان کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا اصلاحات تحریک کے بانی شہاب الدین خان نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ہم نے کچھ وجوہات کے بنا پر یہاں اپنے علاقے میں ترقیاتی کام نہیں کیے تھی مگر اس کی وجہ یہ تھی کہ پھر سب کہیں گے کہ اپنے گاؤں میں سب کچھ خرچ کیا ہے مگر یہاں واٹر سپلائی کے بڑے سکیم منظور ہوچکا ہے تین کلومیٹر روڈ بھی منظور ہوچکا ہے اگرمیں ممبر ہو یا نہ ہو یہ کام ہونگے جو ہم نے منظور کیے ہیں۔ہمارا حلقہ ابھی تبدیل ہوچکا ہیں اور ماموند میں جائیں وہاں آپ کو پتہ چلے گا کہ وہاں کیا حالات ہیں ہم نے شائد ترقیاتی کام کم کیے ہونگے مگر غلامی کے اس زنجیر سے نجات دلایاہے جس کے وجہ ہماری ترقی ممکن نہیں تھی۔اب ترقی کا دور آنے والا ہے ۔ علاقے کے عوام نے شہاب الدین خان کے لیے مکمل کمپین چلانے اور ساتھ دینے کا عہد کیا۔
بالم خار میں فاٹا اصلاحات تحریک کا جلسہ ، سینکڑوں افراد کا شہاب الدین خان کے حمایت کا اعلان
You might also like