عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے حلقہ این اے 40 کا ایک شمولیتی پروگرام تحصیل خار کے علاقے کوثر میں محمد رزاق اور باچاخان کے حجرے میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف پارٹیوں کے درجنوں کارکنان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شمولیتی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے حلقہ این اے 40 کے نامزد امیدوار گل افضل ،حاجی لعلی شاہ پختونیار ، پختون خان ، رزاق خان ،اجمل تنہا ،سیدصدیق اکبر ،شاہ نصیر خان نے خطاب کیا۔ نئے شامل ہونے والے افراد میں عثمان خان ،ساجد خان ،سلیم خان ،عزیز اللہ نے اپنے تمام خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ گل افضل نے نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی کی سرخ ٹوپیاں پہنائی اور انکو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
پختون قوم کے موجودہ مسائل کے حل کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی ہی واحد راستہ ہے۔ گل افضل
You might also like