جماعت اسلامی باجوڑ کا بیلوٹ کے مقام پر شاندار انتخابی جلسہ ،بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،بیلوٹ کے مکینوں نے قاری عبدالمجید پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ہر طرح تعاون کرنے کا اعلان کر دیا۔تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ صاحبزادہ ہارون رشید نائب امیر حلقہ قبائل محمد حمید صوفی اور دیگر قائدین نے خطابات کی مقررین نے اپنے بیانات میں کہاکہ لوگوں کا جوق در جوق شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہیں کہ 25 تاریخ کو باجوڑ کے عوام جماعت اسلامی کے دونوں امیدواروں کلین سویپ کرینگے اور ثابت کرینگے کہ باجوڑ جماعت اسلامی کا گڑھ ہے اور رہے گا