گل ظفر خان باغی اور گلداد خان نئے ایم ایم این منتخب

0

باجوڑ میں پی ٹی آئی نے میدان مارلیا ، دونوں سیٹیں بھاری اکثریت سے جیت لی، گل ظفر خان باغی اور گلداد خان نئے ایم ایم این منتخب
ضلع باجوڑ کے خیبرپختوخوا سے الحاق کے بعد باجوڑ میں دونوں حلقوں پر ناقابل یقین حد تک ووٹ پول کیے گئے ۔ تاریخ میں پہلی بار باجوڑ میں خواتین نے بھی کثیر تعداد میں پولنگ میں حصہ لیا۔ حلقہ این اے 40پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار گل داد خان نے34616 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار حاجی سردار خان 17850 ووٹ لیکر دوسرے ،آزاد امیدوار انجنیئر شوکت اللہ خان 16845 ووٹ لیکر تیسرے، عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار گل افضل 14304ووٹ لیکر چوتھے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیداخونزادہ چٹان 12906 ووٹ لیکر پانچویں ، جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار حاجی سید بادشاہ 4300ووٹ لیکر چھٹے نمبر پر رہے۔ جبکہ حلقہ این اے 41 پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار گل ظفر خان باغی 22730ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ آزادامیدوار قاری عبدالمجید 14792 ووٹ لیکر دوسرے ، متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار مولانا عبدالرشید 11415 ووٹ لیکر تیسرے ، آزادا میدوار ملک محمد آیاز ماموند 11234 ووٹ لیکر چوتھے ، آزاد امیدوار شہاب الدین خان 8768 ووٹ لیکر پانچویں ، آزادا میدوار ملک سلطان زیب 8387 ووٹ لیکر چھٹے، عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار ملک گل زادہ 4765 ووٹ لیکر ساتویں نمبر پر رہے۔باجوڑ میں حلقہ این اے 40میں کل 104532 ووٹ پول کیے گئے جس میں مرد ووٹر کی تعداد 76676 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 27856 اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 40.90فیصد رہا۔اور حلقہ این اے 41میں کل90512 ووٹ پول کیے گئے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 65412 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 25070 رہی اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 38.17 فیصد رہا۔ ریٹرنگ آفسران کے جانب سے باقاعدہ سرکاری نتائج اعلان کیے جانے کے بعد نومنتخب ایم این ایز گل ظفر خان باغی اور گل داد خان کے رہائش گاہ پر جشن کا سماں ، کارکنان اور اہل علاقہ کے جانب سے مبارکباد کا دینے کا سلسلہ جاری۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.