تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں جدید سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی معیار کے ہیئر ڈیریسر دکان کا افتتاح شاندار طریقے سے کیا گیا۔ دکان کی افتتاحی تقریب میں صدیق آباد بازار کے تاجروں کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دکان کا افتتاح باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ خان ، جی سی سی کنسٹرکشن کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر حاجی بہادر خان ، صدیق آباد بازار کے سابقہ صدر فضل الرحمٰن ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی نائب صدر حضرت یوسف دانش نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ جدید ہیئرڈیریسر کی صدیق آباد پھاٹک بازار میں شدید کمی محسوس کی جا رہی تھی جو کہ اب پوری ہوگئ ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے میں معیاری کام کی سہولت میسر آئی گی۔ دکان کا نام باجوڑ ہیئر کٹنگ سنٹر رکھا گیا۔ دکان کے مالک خائستہ رحمٰن نے سعودی عرب میں محنت مزدوری کے بعد فیصلہ کیا کہ باجوڑ کے عوام کیلئے اپنے علاقے میں جدید ہیئر ڈیریسر بناکر ان کی خدمت کروں اسی جذبے کے تحت یہاں دکان کھولی۔