باجوڑ میں حجاج کرام کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

0

صفا مکہ حج و عمرہ ٹریلوز پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیراہتمام امسال پرائیویٹ حج ادا کرنے والے حجاج کرام کی بہتر رہنمائی کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جہاں پر علمائے کرام نے فرائض حج کی ادائیگی کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صفا مکہ عمرہ سروس کے منتظم حاجی نعیم اللہ خان نے کہا کہ آپ تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرما رہا ہے۔ تمام حجاج کرام تربیتی کورس میں دلچسپی لے کر سیکھنے کی کوشش کریں تاکہ مناسک حج کی ادائیگی احسن طریقے سے مکمل کرسکیں۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے الحاج مرسلین خان نے کہا کہ حج کی سعادت نصیب ہونا باعث صد افتخار ہے حاجی اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ سے ملک کی استحکام کیلئے خصوصی دعا کریں اور انتظامی امور پر تعینات سے بھرپور تعاون کریں اور ان کی دی ہوئی ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ مسائل اور مشکلات سے بچ سکیں ینگے۔اس موقع پر حجاج کرام کو حج کے حوالے سے معلوماتی کتابچے، بیگ اور سلائیڈ کے ذریعے مناسک حج کی ادائیگی کا طریقہ دکھایا گیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.