فلاحی تنظیم نوجوانان سلارزئی کے زیر اہتمام تحصیل سلارزئی کے پسماندہ اور دور دراز علاقے گاؤں درہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی درجنوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا، اور نوجوانوں سے خون کا عطیہ اکٹھا کیا گیا۔نوجوانان سلارزئی تنظیم کے صدر الطاف حسین کے زیر نگرانی ڈاکٹر احسان و دیگر نے 80 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور جن مریضوں کو ادویات درکار تھیں انکو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ اہل علاقہ کی جانب سے فلاحی تنظیم نوجوانان سلارزئی کے صدر الطاف حسین اور انکی پوری ٹیم کا مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پربے حد شکریہ ادا کیا گیا۔
فلاحی تنظیم نوجوانان سلارزئی کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
You might also like