ملک کی دیگر حصوں کی طرح ضلع باجوڑ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ضلع باجوڑ ڈویژنل فارسٹ آفسر حیات علی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب عمران خان کے خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں دس ملین پودے لگاے جائنگے۔ اس موقع پر انھوں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تفصیلی بات جیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس افتتاحی مہم میں ضلع باجوڑ میں دس ہزار پودے جبکہ بعد میں مطلوبہ ہدف کے مطابق پودے لگاینگے۔ اس موقع پر پولیٹیکل تحصلدار خار عجم خان آفریدی، تحصیلدار واڑہ ماموند بخت جہان خان، قبائلی مشران ملک قادر خان، فاٹا یوتھ جرگہ چیئرمین عنایت سلارزئی ، میاں مسعود جان، ملک بہادر خان، گورنر ماڈل سکول کے پرنسپل و اساتذہ کرام، سکول کے بچوں کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں، سول سوسائٹی کے افراد اور باجوڑ لیویز کے جوانوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرعوام میں آگاہی بیدار کرنے کے لئے واک کا بھی کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ، باجوڑ کے مشران، اسا تذہ کرام،سکول بچوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے واک میں شرکت کی اور پودے لگائے گئے۔