ڈاکٹر حمیدالرحمان کو صوبائی حکومت میں کسی شعبے کا مشیر مقرر کیا جائے

0

ڈاکٹر حمیدالرحمان کو صوبائی حکومت کے کسی شعبے کا مشیر مقرر کیا جائے۔ پی ٹی آئی باجوڑ
پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر کارکنان محمد خان ، حسین خان ، حمیداللہ اور دیگر نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ڈاکٹر حمیدالرحمان جن کا تعلق باجوڑ کے ایک معزز گھرانے سے ہے۔ ڈاکٹر حمیدالرحمان ایک سوشل ایکٹیویسٹ ، سماجی رہنما ، عوامی خدمت کا سرچشمہ ، تحریک انصاف کے ساتھ لمبی وابستگی رکھنے والے ، 2009سے تحریک انصاف کے پلاننگ کوارڈینٹر ، مرکزی مانیٹرنگ اور تجزیاتی کمیٹی کے ممبر ، انصاف کمیونٹی فاونڈیشن پاکستان کے سنیئر نائب صدراور انصاف ڈاکٹر فورم باجوڑ کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل سیکٹر سے وابستہ ہیں۔ ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں کافی تجربے کے حامل شخصیت ہیں۔ ان کے کامیاب اور مربوط پلاننگ کی بدولت پارٹی نے باجوڑ میں واضح کامیابی حاصل کی۔ پارٹی کے اتحاد میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ہمیشہ ناراض کارکنان کو منایا اور نیوٹرل کردار ادا کیا۔ ہر کسی کو خندہ پیشانی اور مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ سنا اور ان کے گلے شکوے دور کیے۔ گروپ بندی کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی۔ اس وجہ سے تمام کارکنان کے دلوں میں یکساں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے پارٹیوں کے کارکنان بھی عزت اور وقار کے نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم جملہ کارکنان اور باجوڑ کے عوا م کے طرف سے پارٹی کے اعلیٰ قیادت سے گذارش کرتے ہیں کہ ڈاکٹر حمیدالرحمان کو صوبائی حکومت میں کسی شعبے کا مشیر مقرر کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.