محترمہ قتل کیس میں نامزد تمام کے تمام ساتھ ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ اے سی انوارالحق

0

اسسٹنٹ کمشنر نواگئی سب ڈویژن انوارالحق نے کہا ہے کہ باجوڑ کے لغڑئی نامی علاقے میں ہونے والے محترمہ قتل کیس میں نامزد تمام کے تمام ساتھ ملزمان گرفتار کرلیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے شروع ہی دن سے اس مسئلے کے لیے بھرپور کوششیں شروع کی تھی اور لوگوں سے معلومات بھی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے میں نامزد تمام 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس اس کیس کے حوالے سے مزید معلومات ہوں توانتظامیہ کو اطلاع دیں ۔ حلقہ این اے 41کے ایم این اے گل ظفر خان باغی اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ناوگئی انوارالحق نے قتل ہونے والے بچی کے گھر کا دورہ کیا ، ان کی والدہ اور علاقائی مشران اور ورثا سے ملاقات کی ۔ ایم این اے گل ظفر خان نے کہا کہ ہم ہر حال میں ملزمان کو واقعی سزا دلوائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.