باجوڑ میں بلاک شناختی کارڈز کے کیسز میں پیش رفت

0

باجوڑ میں بلاک شناختی کارڈز کے کیسز دیکھنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس ہر بدھ کو ہوگا۔ باجوڑ خار سب ڈویژن کے بلاک شناختی کارڈز کے کیسزکیلئے ضلعی کمیٹی کا اجلاس ہر بدھ کے روز منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بلاک شناختی کارڈز کے دوبارہ بحالی کیلئے ضلعی سطح پر قائم کمیٹی کا ایک اجلاس اسسٹنٹ کمشنر خار عارف خان یوسفزئی کے زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہوا۔ اجلاس میں نادرا کے نمائندہ قادر خان اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے ضلعی کمیٹی کو بھیجے گئے کیسز ، اب تک ہونیوالی پیشرفت ، پیشرفت کی تفصیل ، مستقل کی منصوبہ بندی اورآئی ایس آئی اور آئی بی کو زمینی حقائق جاننے کیلئے بھیجے گئے کیسز پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے خارسب ڈویژن کے کل 1072کیسز ضلعی کمیٹی کو بھیجے گئے ہیں اور اب 410بلاک شناختی کارڈز کے افراد کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں جبکہ 662ابھی تک پیش نہیں ہوئے ۔ اس کے علاوہ 410بلاک شناختی کارڈ ز میں اب تک 50افراد کو پاکستانی شہری قرار دیاگیا ہیں جبکہ پانچ کو غیر ملکی قرار دئیے گئے ہیں جبکہ330کیسز کے زمینی حقائن جاننے کیلئے آئی ایس آئی اور آئی بی کو بھیجوائے گئے ہیں ا و6کیسز نادرا کو بھیجوائے گئے ہیں ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ 50کیسز کو پاکستانی اور پانچ کو نان نیشنل قرار دئیے جانے کے بعد مزید کاروائی کیلئے آگے بھیجودیاگیاہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیٹی کا اجلاس ہر بدھ کو منعقد ہوگا ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ جن بلاک شناختی کارڈز کے افراد ابھی تک کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اُن کو میڈیا کے ذریعے اطلاع دی جائیگی کہ وہ جلد سے جلد پیش ہوجائیں تاکہ اُن کو سنا جائے اور قواعد کے مطابق ان کے کیسز کو آگے لے جایاجاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کمیٹی کے پیشرفت کو مزید بہتر بنایاجائیگا اوراس کے علاوہ روزانہ کے بنیاد پر ہونیوالی پیشرفت سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیاجائیگا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.