گذشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیویز صوبیدار سرفراز کی آبائی علاقے شاہ گو خار میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر خار عارف خان یوسفزئی اور اسسٹنٹ کمشنر نواگئی انوارالحق سمیت سیاسی و سماجی قائدین اور علاقے کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہید لیویز صوبیدار سرفراز کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمود خان کے جانب سے پھولوں کا خصوصی گلدستہ اور اسسٹنٹ کمشنر عارف خان یوسفزئی اور اسسٹنٹ کمشنر انوارالحق نے بھی شہید لیویز صوبیدار کی قبر پر پھولوں کے گلدستے رکھے ، اور باجوڑ لیویز کے چاق و چوبند دستوں نے قبر پر سلامی دی ، شہید لیویز صوبیدار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر خار عارف خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لیویز فورس کے بے پناہ قربانیوں کے بدولت آج باجوڑ میں امن قائم ہے اور لیویز فورس کی شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی
شہید لیویز صوبیدار سرفراز سپرد خاک
You might also like