باجوڑ گرین انٹر دسٹرکٹ کرکٹ شہدائے صحافت کرکٹ ٹورنانمنٹ کا چیمپئن بن گیا

0

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر جاری شہدائے صحافت انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔ فائنل میچ میں باجوڑ گرین نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ٹورنانمنٹ کے تمام میچز جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔باجوڑ گرین کے کپتان عالمگیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے باجوڑ گرین نے مقررہ 20اوورز میں 195رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ جس میں عبداللہ نے 30گیندوں پر 66رنز عالمگیر اور گلزادہ نے 28،28اور ابراہیم نے 12گیندوں پر 28رنز کی ناٹ آؤٹ کی اننگزکھیل کر نمایاں سکور رہے ۔ نیشنل الیون کے طرف سے باولنگ کرتے ہوئے اسداللہ ، زبیر اور عابد نے 2،2وکٹیں حاصل کی۔جواب میں نیشنل الیون کی پوری ٹیم 176رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ جس میں امجد نے 43، محمد گل نے 28اور بصیر نے 26رنز بنائے اور نمایاں سکور رہے ۔ باجوڑ گرین کے طرف سے باولنگ کرتے ہوئے عبداللہ ، ابراہیم اور عرفان اللہ نے 2،2وکٹیں حاصل کی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی فاٹا ریجن کے صدر کبیر خان آفریدی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں نقد رقم اور انعامات تقسیم کیے اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے نقد 15000روپے دینے کا اعلان کیا۔باجوڑ گرین کے نامور بلے باز عبداللہ نے 319رنز بناکر مین آف دی ٹورنامنٹ رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔جبکہ محمد بلال کو بہترین بالر ، عبدالحق کو بہترین وکٹ کیپر اور سجاد احمد کو ایمرجنگ پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کبیر خان آفریدی نے کہاباجوڑ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس انہیں مناسب سہولیات اور پالش کی ضرورت ہے اگر ان قبائلی کھلاڑیوں کو بھی وہی سہولتیں جو ملک کے دیگر حصوں میں کھلاڑیوں کو دستیاب ہوتی ہے فراہم کی گئی وہ دن دور نہیں کہ یہ بچے بھی قوم و ملک کا نام روشن کریں گے اور ملک کے کامیابیوں میں اپنا حصہ شریک کریں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی ، باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل اور باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اظہار الحق عاجز نے کہا کہ باجوڑ میں کھیلوں کے میدان آباد رکھنے کیلئے ہماری کوششیں ہر وقت جاری رہیں گے باجوڑ کے نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے اور متعلقہ نمائندوں سے اس حوالے سے بہت جلد ایک گرینڈ میٹنگ بھی کریں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.