جرگہ ممبران اور قبائلی مشران کے کوششوں سے دو متحارب گروپوں میں صلح

0

ضلع باجوڑ جرگہ اور قبائلی مشران کی کوششوں سے دو متحارب گروپوں میں ناچاقی کاخاتمہ ہوگیا۔لڑائی میں پولیو سوشل موبلائزر بشیر خان شدید زخمی ہوگئے تھے۔ عوام کا خیر مقدم۔ انتظامیہ اور جرگہ ممبران کے مسلسل کوششوں کے بدولت ناچاقی ختم ہوگئی۔ گذشتہ ہفتے پولیو سوشل موبلائزر اور ملک فضل ودودھ کے بھائی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جو بعد ازاں ہاتھ تپائی تک پہنچ گیا اور بشیر خان شدید زخمی ہوکر ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔ صلح کی تقریب کگہ ماموند میں منعقد ہوئی۔۔تقریب میں اسرارالدین خان ، ملک فضل ودودھ ، پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما حاجی رحیم داد ، ڈاکٹر حمیدالرحمان ، ڈاکٹر برہان سلارزئی ، ملک محمد زمان ، جہانزیب خان ، فاٹا یوتھ جرگہ کے چیئرمین عنایت سلارزئی اور کثیرتعداد میں قبائلی عمائدین اور عوام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیدالرحمان ، ملک محمد زمان ، حاجی رحیم داد ، اسرارالدین خان اور دیگرنے کہا کہ دشمنی کسی تنازعہ کا حل نہیں اور ہم سب کو چاہئے کہ آپس کے تنازعات باہمی مزاکرات کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں جر گہ سسٹم کو مزید مظبوط کیا جائے گا تاکہ لو گ اپس کے اختلافات جر گوں کے زریعے ختم کر سکے۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے کہا کہ ہم نے تمام قومی تنازعات کو ختم کرنیکا تہیہ کررکھاہے اور انشاء اللہ علاقہ سے تمام تنازعات کا خاتمہ کریں گے۔اس موقع پر دونوں گروپوں کے رہنماؤں نے بغلگیر ہوکر آئندہ کیلئے بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.