باجوڑ چیمبر آف کامرس سالانہ انتخابات،محمد افضل خان بلامقابلہ صدر اور سراج الدین خان بلامقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔حاجی حبیب اللہ نائب صدر چن لے گئے کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔ محمد افضل خان باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلامقابلہ صدر سراج الدین خان بلامقابلہ سینئر نائب صدر اور حاجی حبیب اللہ بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں اس بات کا اعلان گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن کے مطابق محمد افضل خان،سراج الدین خان اور حبیب اللہ کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان تینوں عہدیداروں کو بلابقابلہ منتخب قرار دیدیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات بھی ہوئے ہیں نومنتخب صدر محمد افضل خان اور سینئر نائب صدر سراج الدین خان نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے کوشش کرینگے اور تاجر برادری کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم سے آواز اٹھائیں گے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی لعلی شاہ نے نو منتخب صدر سینئر نائب صدر اور نائب صدر کو مبارکباد دیں اور کہا کہ نومنتخب ٹیم تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کے بھرپور کوشش کریں گے۔