گذشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے قیادت کے جانب سے مجھے شو کاز نوٹس جاری کیا گیا جس کا جواب بذریعہ خط اور اخباری بیان دونوں جاری کررہا ہوں تاکہ کارنوں کے سامنے وضاحت ہوجائے۔عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے سابق صدر شیخ جہانزادہ نے کہا کہ گذشتہ الیکشن جولائی 2018کیلئے پارلیمانی بورڈ نے مجھے آبائی حلقے کا ٹکٹ جاری کیا تھا ، پانچ ماہ تک انتخابی مہم چلانے کے بعد جاری کردہ ٹکٹ سے مجھے محروم کیا گیا ، بہر کیف پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے میں آزاد حیثیت سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا۔ الیکشن کے دوران میں نے ہرگز جماعتی امیدوار کے خلاف مہم نہیں چلایا ہے۔ بلکہ فکری و نظریاتی وابستگی کے بنیاد پر 25جولائی کو میں نے اپنا ووٹ پارٹی کو دیکر لاٹین پر ٹپہ لگایا ہے۔ میں نے قطعاً کسی بھی مخالف امیدوار کیلئے انتخابی مہم نہیں چلایا ہے البتہ حلقہ این اے 41باجوڑ سے این اے پی کے نامزد امیدوار کیلئے میں نے انتخابی مہم میں بھی باقاعدگی سے حصہ لیا ہے۔ لہذا عوامی نیشنل پارٹی کی وسیع تر مفاد کی خاطر درجہ بالا حقائق زیر غور کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تاحیات باچا خان کا پیروکار اور پارٹی اصولوں کا پابند رہونگا۔