سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پر ہمیں نوکریوں پر بحال نہیں کیا جارہا ۔ خاصہ دار فورس باجوڑ

0

ضلعی حکام سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کرکے ہمیں نوکریوں پر بحال نہیں کرررہے ، وزیراعظم عمران ہمارے بچوں پر رحم فرماکر ہمیں نوکرویوں پر بحال کردیں تاکہ ہمارے گھروں کے چولہے نہ بوجھے۔ان خیالات کا اظہار ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے خاصہ دار اہلکاروں نے باجوڑپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2009میں لیویز 242مستقل خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو نوکریوں سے برخواست کردگیا تھا ، جس کے خلاف ہم نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دی جس نے ہمیں نوکریوں پر دوبارہ بحال کردیا تھا ، جس کے بعد پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ نے تمام اہلکاروں کو انکوائری میں کلیئر قرار دیا۔ جس کے بعد د200اہلکاروں کو نوکریوں پر بحال کردیا گیا لیکن باقی اہلکاروں اب تک دربدر پھر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ہر در میں حاضری دی ، وزارت سیفران بھی ضلعی انتظامیہ کو بحال کرنے کا حکم دیا لیکن اب تک ہم نوکریوں پر بحال نہ ہوسکے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا سے ہمدردانہ اپیل کی کہ انہیں نوکریوں پر بحال کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.