امن کیلئے باجوڑلیویز شہداء کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گی۔ باجوڑ لیویز فورس کو جدید اسلحہ سے لیس کرکے بہترین فورس بنادی جائی گی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود۔
باجوڑ لیویز شہداء کے ورثاء میں شہداء پیکج تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب سول کالونی خار میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی انوارالحق، اکاؤنٹ آفیسر بخت بلند، رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان اور گلداد خان کے نمائندوں، قبائلی عمائدین، لیویز فورس شہداء کے لواحقین اور انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں لیویز کے سات شہداء کو شہدا ء پیکج کے تحت 50 لاکھ روپے فی کس امدادی رقوم کے چیک تقسیم کی گی جبکہ سات زخمیوں کے لواحقین کو فی کس 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے امدادی چیکس دیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے کہا کہ لیویز فورس انتہائی کم تنخواہ پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہے اور ان کی تنخواہیں بڑھانے کیلئے حکومت کو سفارشات بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز میں اصلاحات لانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ لیویز فورس کے تاریخ کارناموں سے بھری پڑی ہیں ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، باجوڑ لیویز نے وطن کی حفاظت کے خاطر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے حکومت ان کے بچوں کی ہر حال میں حفاظت اور تربیت یقینی بنائیں گی۔ انہوں نے کہا آنے والے وقتوں میں ان کے بچوں کو بھی نوکریاں دی جائیں گی اور ان کی تعلیم کا بھی خیال رکھا جائے گا۔
باجوڑ لیویز شہداء کے ورثاء میں شہداء پیکج تقسیم
You might also like