انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈگری برخلوزو کالج کے انتخابات مکمل، طارق جمیل صدر، ہدایت جنرل سیکرٹری منتخب

0

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ڈگری برخلوزو کالج کی کابینہ کیلئے انتخابات مکمل ہو گئے،طارق جمیل صدر اور ہدایت جنرل سیکرٹری منتخب کرلیے گئے،اس سلسلے میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن باجوڑ کے صدر داؤد شاہ کے زیرنگرانی ڈگری کالج برخلوزو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سابقہ صڈر رحمٰن اللہ اور جنرل سیکرٹری عبید اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس ایف باجوڑ کے صدر داؤد شاہ نے نئے منتخب ہونے والے صدر اور کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی ذیلی تنظیموں تک عہدیداروں کا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوتا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح عہدیدار مسلط نہیں کئے جاتے۔اس موقع پر نئے صدر طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ممبران پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور آئی ایس ایف کی مزید فعالیت کیلئے بھرپور محنت کریں گے اور نومنتخب صدر اور ان کی کابینہ طلباء کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ دیگر ممبران میں محمد آیاز سینئر نائب صر، محمد اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، نعمت اللہ فنانس سیکرٹری اور عمران پریس سیکرٹریٍ منتخب کرلیے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.