پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ کے صدر حاجی راحت یوسف کو گذشتہ روز ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کر دیا گیا ان کی آخری آرامگاہ اپنے آبائی قبرستان میں بنائی گئی ہے،ہفتے کے روز عصر کے وقت حاجی راحت یوسف کی حرکت قلب بند ہونے کے وجہ سے انتقال ہوگیاتھا۔حاجی راحت یوسف کی نماز جنازہ خار سکول گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ‘ کارکنوں دیگر سیاسی جماعتوں کے اکابرین اور سرکاری حکام کے علاوہ باجوڑ کے تمام طبقہ فکر کے افراد ، دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔جنازے میں ضلع خیبر کے سابقہ ایم این اے الحاج شاہ جی گل ، ایم این اے گلداد خان ، ایم این اے گل ظفر خان باغی ، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ ، اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی انوارالحق سمیت باجوڑ سیاسی اتحادکے رہنماؤں اور دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ حاجی راحت یوسف کے لواحقین اور سینکڑوں دوستوں پارٹی کارکنوں کو نماز جنازہ اور تدفین میں اشکبار دیکھا گیا، خار کے باسیوں کا کہنا ہے کہ خار میں اس قدر بڑا جنازہ کافی عرصہ کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔
حاجی راحت یوسف ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے باجوڑ میں سپرد خاک
You might also like